قانون کے مطابق گرفتاریاں کیں ، کسی شرپسند کو کامیاب نہیں ہونے دیا ،آئی جی اسلام آباد 

Oct 06, 2024

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )آئی جی اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے کہا ہے کہ ہم نے لاقانونیت روکی انتشار پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کو ڈی چوک تک نہیں آنے دیا گیا انہیں بہت پیچھے پولیس نے روکا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق گرفتاریاں کی ہیں کسی شرپسند کو کامیاب نہیں ہونے دیا گیا چونگی نمبر 26، فیض آباد میں نوکیلے پتھر اور غلیلوں سے شرپسندوں نے پولیس پر حملہ کیا لیکن ہماری فورس پرعزم طریقے سے مقابلہ کرتے رہے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے کہا کہ شرپسندوں سے شہر کو بچایا اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری بھی پولیس بطریق احسن سرانجام دے رہی ہے۔

مزیدخبریں