ملکی معیشت مثبت سمت کی جانب گامزن ہے ، جام کمال خان

Oct 06, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے بیان میں کہا ہے کہ جو ہو رہا وہ ملک کیلئے بہت نقصان دہ ہے۔ ملکی معیشت مثبت سمت کی جانب گامزن ہے ، شرح سود میں کمی اور مہنگائی میں نمایاں کمی ہوی رہی ہے ۔ زرمبادلہ میں استحکام، اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی بہتر، برآمدات میں پچھلے سال کی نسبت بہتری ہوی ہے ۔ آذربائیجان کے صدر اور ملائیشیا کے وزیراعظم کا دورہ، سعودی بزنس سمٹ اور ایس سی او اجلاس ملک کے لیے خوش آئند ہے ۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی یقین دہانیاں اور وفود کا پاکستان آنا مسلسل جاری ہے ۔ نجکاری، ایف بی آر اصلاحات، چھوٹے کاروباروں کی بہتری اور ایگزیم بینک کا قیام  ، یہ سب معیشت کی مضبوطی کی طرف  گامزن  ہونے  کی علامات ہیں۔ عالمی نمائشوں میں تاریخی غیر ملکی شرکت، یہ حکومت کی کارکردگی اور اس  پر اعتماد کا ثبوت ہے۔توانائی کے مسائل بھی جلد حل کیے جائیں گے،۔ جام کمال  لیکن پی ٹی ای جس روش پر چل رہی وہ انتہای غلط ہے ۔ جام کمال خان نے پی ٹی آئی کے احتجاج اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی قیادت میں دھرنے کی شدید مذمت کی ۔

جام کمال خان

مزیدخبریں