وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے پاکستان میں ارجنٹائن کے سفیر سیباسٹین سیوس کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں لائیوسٹاک، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر صنعتی شعبوں میں تعاون کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اوکاڑہ میں سائلوز کا پائلٹ پراجیکٹ لانچ کرنے پر اتفاق ہوا،مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ارجنٹائن کے مابین دو طرفہ تعلقا ت بہتری کی جانب گامزن ہیں،دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس انٹر ایکشن بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جائینگے، ارجنٹائن کی میٹ پروسیسنگ ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہتے ہے۔مریم نوازکا کہنا تھا کہ لائیوسٹاک، کھیلوں کا سامان اور سرجیکل آلات کے شعبے میں ارجنٹائن سےتجارت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے،حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سکیورٹی سمیت تمام سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے، پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع سے فائدہ اٹھا یا جا سکتا ہے۔ارجنٹائن سفیر نے کہا کہ زراعت، فارماسیوٹیکل، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا ، لائیو سٹاک اوربائیو ٹیکنالوجی کے شعبے میں پنجاب کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں ، تجارت کے فروغ کیلئے گورنمنٹ ٹو گورمنٹ اور بزنس ٹو بزنس کوآرڈینیشن بہتر بنانے کے لئے کردار ادا کریں گے،فوڈ سکیورٹی کے شعبے میں بھی پنجاب کو تکنیکی معاونت فراہم کریں گے۔اس موقع پر ارجنٹائن کی ڈپٹی ہیڈ آف مشن ایریکا لوسیروسینیٹر پرویز رشید، اور چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان بھی موجود تھے۔
مریم نواز سے ارجنٹائن سفیر کی ملاقات، دیگر شعبوں کے فروغ پرتبادلہ خیال
Oct 06, 2024 | 12:41