پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل کو گرفتار کیے جانیکا دعویٰ

Oct 06, 2024 | 12:50

پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کو گرفتار کیے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔زرتاج گل کے وکیل فدا حسین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زرتاج گل کو گزشتہ شام ان کی رہائش گاہ سےگرفتار کیا گیا، زرتاج گل کو تھری ایم پی او کے تحت سینٹرل جیل ڈی جی خان منتقل کر دیا گیا ہے۔تاہم ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے زرتاج گل کی گرفتاری کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے حوالے سے بھی متضاد خبریں سامنے آئی تھیں۔مشیر کے پی حکومت بیرسڑ سیف نے دعویٰ کیا تھا کہ رینجرز علی امین گنڈا پور کو کے پی ہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کر کے ساتھ لے گئی ہے جبکہ علی امین گنڈا پور کے بھائی نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ علی گنڈا پور سے ہفتے کی صبح سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا۔دوسری جانب وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے دعوؤں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کو نا تو گرفتار کیا گیا ہے اور نا ہی انہیں کے پی ہاؤس اسلام آباد میں نظر بند کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں