امریکا کے صدر جو بائیڈن نے سابق امریکی صدر اور ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو جھوٹا قرار دے دیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جو بائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ کاالزام جھوٹا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے طوفان سے متاثرین کی رقم چرا کر دستاویز نہ رکھنے والے امیگرینٹس پر خرچ کردی ہے۔جو بائیڈن نے دعویٰ کیا کہ یہ کام خود ٹرمپ نے کیا تھا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ ریاستوں میں ہر ممکن امداد پہنچائی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ امریکا کی 6 ریاستوں میں طوفان اور سیلاب سے ہلاک افراد کی تعداد 223 تک جا پہنچی، سینکڑوں افراد لاپتا ہوگئے۔ٹرمپ نے الزام عائد کیا تھا کہ وائٹ ہاؤس نے طوفان سے متاثرین کی رقم چرا کر دستاویز نہ رکھنے والے امیگرینٹس پر خرچ کی۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹرمپ کو جھوٹا قرار دیدیا
Oct 06, 2024 | 13:00