خیبر پختونخوا حکومت نے کل سے لاپتہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی بازیابی کے لیے ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی گمشدگی کا معاملہ پشاور ہائی کورٹ پہنچ گیا ہے اور اس حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل کے پی کا کہنا ہے کہ انہوں نے وزیراعلیٰ کی گمشدگی سے متعلق رٹ پٹیشن تیار کرلی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل کے پی چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے آج ہی سماعت کی درخواست کریں گے۔ اس حوالے سے مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کل سے لاپتا ہیں اور وزیراعلیٰ سے نہ پارٹی اور نہ ہی گھر والوں کا رابطہ ہو رہا ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ کی گمشدگی سےمتعلق اجلاس کے لیے ایڈووکیٹ جنرل کو اسپیکر ہاؤس طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور قانونی ماہرین کو بھی طلب کیا گیا ہے اور اجلاس میں وزیراعلیٰ کی گمشدگی سے متعلق قانونی کارروائی پرمشاورت ہوگی۔
پختونخوا حکومت کا وزیراعلیٰ کی بازیابی کیلئے عدالت جانے کا فیصلہ
Oct 06, 2024 | 16:39