پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 109 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 2 ہزار 498 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے 98، لاہور اور اٹک سے 2، 2 ڈینگی کے کیس سامنے آئے ہیں۔علاوہ ازیں گوجرانوالہ، سیالکوٹ، چکوال، ملتان اور چنیوٹ سے ڈینگی کا 1، 1 کیس رپورٹ ہوا۔