ڈی چوک احتجاج: بانی پی ٹی آئی کے خلاف منصوبہ بندی کا مقدمہ درج

 تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے خلاف احتجاج کی منصوبہ بندی کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر قیصر محمود کی مدعیت میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اغوا، ڈکیتی، اقدام قتل، کار سرکار میں مداخلت اور اے ٹی سی ایکٹ سمیت 13 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں بانی پی ٹی آئی سمیت 14 مقامی رہنماؤں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ عدالت کے حکم پر بانی پی ٹی آئی کو جیل مینوئل کے علاوہ غیر معمولی سہولتیں دی گئیں۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پرتشدد ہجوم کی قیادت کرنے پر مجبور کیا. مظاہرین نے ایک کانسٹیبل کو اغوا کیا جبکہ 5 افراد فائرنگ اور پیٹرول بم کے استعمال سے شدید زخمی ہوئے۔مقدمہ کے متن میں مزید لکھا گیا ہے کہ پولیس نے 105 مظاہرین گرفتار کیے جن سے 20 غلیلیں، اڑھائی ہزار بنٹے، 40 لاٹھیاں اور 9 گاڑیاں قبضہ میں لے لیں۔مقدمہ کے متن میں لکھا گیا ہے کہ جیل میں ملاقاتوں اور روابط میں بانی پی ٹی آئی نے کارکنوں کو ریاست اور اداروں کے خلاف تشدد پر اکسایا۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پرتشدد ہجوم کی قیادت پر مجبور کیا. 

ای پیپر دی نیشن