انگلینڈ کی کرکٹ سے ہم واقف ہیں اس کے مطابق پلان بنایا ہے:شان مسعود

شان مسعود کا کہنا ہے کہ انگلینڈ سے پچھلی سیریزکلوزہارے اس بارجیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

ٹیسٹ کرکٹراورقومی ٹیم کے کپتان نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پلئین الیون کا فیصلہ کر لیا ہے، صائم ایوب، عبداللہ شفیق،سعود شکیل، بابراعظم، شاہین شاہ، ابرا احمد، محمد رضوان، سلمان علی آغا ٹیم میں شامل۔شان مسعودنے کہا کہ بین اسٹوکس ٹیم میں شامل نا ہونے سے انگلینڈ کی ٹیم کی سٹرینتھ کم نہیں ہوگی. انگلینڈ ٹیم کے پاس 16 رکنی اسکواڈ ہے سب بہترین کھلاڑی ہیں .انھوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انگلینڈ سے پچھلی سیریز کلوز ہارے اس بار جیتنے کی پوری کوشش کریں گے. انگلینڈ کی کرکٹ سے ہم واقف ہیں اس کے مطابق پلان بنایا ہے. عامر جمال کے آنے سے ہماری سٹرینتھ میں اضافہ ہوا ہے۔شان مسعود نے کہا کہ ٹیسٹ میچ کی اسٹریٹیجی ایک دن کے مطابق نہیں بنا سکتے پانچ دن کو دیکھنا ہوتا ہے. بنگلہ دیش سریز میں سات نمبر کے بعد ہمارے رنز نہیں آئے عامر جمال کے نا ہونے سے نقصان ہوا۔ انھوں نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم ان ایکسپیئرنس کھلاڑی ہیں مگر کسی کو انڈر ایسٹیمیٹ نہیں کرسکتے. بنگلہ دیش سیریزمیں بیٹنگ کولیپس کی وجہ سے ہم میچ ہارنے کی پوزیشن میں آئے. چیمئمز کپ میں شاہین نے زیادہ سے زیادہ اوورز کروائے امید ہے وہ ریدھم میں واپس آئے ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن