سعودی عرب کی طرف سے اردن میں موجود شامی پناہ گزینوں کے لیے طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔کنگ سلمان انسانی ریلیف مرکز کے کلینکس نے ستمبر 2024ء کے تیسرے ہفتے کے دوران اردن کے زعتری کیمپ میں 2,480 شامی مہاجرین کو طبی خدمات فراہم کیں۔ جنرل میڈیسن کلینک میں 643 مریض آئے جن کا چیک اپ کیا گیا اور انہیں ضروری ادویات فراہم کی گئیں۔انٹرنل میڈیسن کلینک میں ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور دمہ کے 104 مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ پیڈیاٹرک کلینک میں 297 بچوں کو طبی امداد فراہم کی گئی جب کہ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں 206، اوردانتوں کے کلینک میں 128 مریضوں کا معائنہ اور ادویات فراہم کی گئیں۔اسی طرح خواتین کے کلینک میں 178 خواتین، کان، ناک اور گلے کے کلینک میں 52 مریض حواس ، گلے کی ہڈی، ٹانسلز اور کان کے اندر انفیکشن کے متاثرہ مریضوں کا معائنہ کیا گیا جبکہ آنکھوں کے کلینک میں 49، دل کے کلینک میں 21 مریض اور تشخیصی ریڈیولاجی کلینک 36 مریضوں کو ضروری ادویات فراہم کی گئیں.شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے 279 مریضوں کے 2,421 لیبارٹری تجزیے بھی کیے۔ 98 مریضوں کے 147 ایکسرے کیے گئے، جب کہ 69 مریضوں کو ویکسینیشن کلینک میں 192 ٹیکے لگائے گئے