لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گزشتہ اسلام آباد میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کو 9 مئی پارٹ ٹو قرار دے دیا۔سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد پولیس کے شہید کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کا ذمہ دار بھی 9 مئی کا مجرم ہے. بانی پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا سے علی امین گنڈاپور کو اسلام آباد پر چڑھائی کیلیے بھجوایا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ 9 مئی کا نشانہ قومی سلامتی کے ادارے تھے اور مقصد ادارے کی سربراہی پر قبضہ تھا، کل نشانہ جمہوری ادارے تھے، مقصد ایس سی او ملتوی اور عدلیہ پر قبضہ کرنا تھا، سازشوں کا خالق ایک فرد ہے کیونکہ انھیں معلوم ہو چکا ہے کہ خارجہ تعلقات درست راہ پر آگئے۔انہوں نے مزید کہا کہ معیشت پھر پٹڑی پر واپس آگئی ہے اور اس کی فتنہ سیاست ختم ہو چکی ہے. جو ملک کے خلاف دشمن کی سازش کا حصہ بن رہے ہیں وہ سب قوم کے مجرم ہیں۔
اسلام آباد پولیس کے شہید کانسٹیبل کا ذمہ دار بھی 9 مئی کا مجرم ہے: مریم اورنگزیب
Oct 06, 2024 | 19:19