سعودی عرب کے وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے ریاض انٹرنیشنل بک فیئر 2024 کے موقعے پر کتاب بینی کے کلچر کو عام کرنے کی ضرورت زوردیا۔
کتاب میلے کا اہتمام سعودی عرب کی ادب، اشاعت اور ترجمہ اتھارٹی نے کنگ سعود یونیورسٹی کے کیمپس میں "ریاض تقراء " کے سلوگن کے تحت کیا ہے۔دورے کے دوران اپنے خطاب میں الدوسری نے اس نمائش میں کتابوں کے عنوانات، اشاعتوں، اس کے ساتھ ثقافتی پروگرام اور اس سال کے ایڈیشن میں تیار کردہ سرگرمیوں کے بارے میں مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کتاب میلہ ثقافت کے حقیقی تصور کوفروغ دیتی ہے اور یہ صرف پرنٹنگ اور پبلشنگ ہاؤسز تک محدود نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ "کتاب کی اہمیت اور اشاعت کی اہمیت کے باوجود ثقافت کے معنی کو اجاگر کرنے میں یہ وسعت اور گہرائی نمائش کو ایک بین الاقوامی فریم ورک فراہم کرتی ہے۔الدوسری نے اس بات پر زور دیا کہ انہیں یقین ہے کہ پبلشرز نمائش میں اپنے کام کے نتائج سے مطمئن اور خوش ہو کر واپس آئیں گے۔ مہمان خصوصی برادر مملکت قطر کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے کتاب میلے کی سرپرستی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر کے پاس ثقافتی کام کا طویل تجربہ ہے