حماس کے زیرِ انتظام غزہ کی وزارتِ صحت نے اتوار کو بتایا کہ غزہ میں اسرائیل-حماس جنگ کے تقریباً ایک سال کے دوران کم از کم 41,870 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ تعداد میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی 45 اموات شامل ہیں جبکہ سات اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اس جنگ میں زخمیوں کی تعداد 97,166 ہو گئی ہے۔
غزہ جنگ میں فلسطینی اموات 41,870 ہو گئیں: وزارتِ صحت
Oct 06, 2024 | 23:11