اسرائیل کے ضاحیہ پر نئے حملے، حزب اللہ کا میزائل کمانڈر جاں بحق

Oct 06, 2024 | 23:13

لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے ’’ضاحیہ‘‘ پر اسرائیل کی جانب سے تقریباً روزانہ کی بنیاد پر فضائی حملے کیے جارہے ہیں۔ قتل و غارت کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔

اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ اس کے ضاحیہ پر نئے حملوں میں حزب اللہ کے پریزیشن میزائل پروجیکٹ کے ایک رہنما محمد یوسف عنیسی کو نشانہ بنایا گیا۔ یوسف عنیسی کو پارٹی میں سب سے زیادہ علم والا سمجھا جاتا ہے اور انہوں نے میکینیکل انجینئرنگ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔یہ بات العربیہ اور الحادث کے نمائندے کی تصدیق کے بعد سامنے آئی ہے کہ ’’الضاحیہ الجنوبیہ‘‘ میں گزشتہ گھنٹوں کے دوران 30 سے زیادہ چھاپے مارے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی طیاروں نے ضاحیہ کے کئی علاقوں پر درجنوں حملے کیے اور ان میں سے اکثر میں آگ لگ گئی خاص طور پر ایئرپورٹ روڈ پر آتشزدگی دیکھی گئی۔ایئرپورٹ روڈ پر حملوں میں سے ایک میں الغبیری میونسپلٹی کی عمارت اور اس کے قریب ایک دوا ساز کمپنی کو نشانہ بنایا گیا۔ علاقے میں آگ بھڑک اٹھی۔

المناک صورتحال
واضح رہے 23 ستمبر سے اسرائیل نے حزب اللہ کا گڑھ سمجھے جانے والے علاقے ’’ضاحیہ‘‘ پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ان حالیہ حملوں میں اس نے حزب اللہ کے 440 ارکان کو مار دیا ہے

مزیدخبریں