صدر آصف علی زرداری نے متاثرین سیلاب کی بحالی کے لیے ون ٹائم ٹیکس لگانےکی تجویز دیدی ہے۔

یہ تجویز انہوں نے صدارتی کیمپ آفس بلاول ہاؤس کراچی میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم اور وفاقی وزراء نے بھی شرکت کی۔ صدر آصف علی زرداری نے یہ بھی تجویز دی کہ پانچ ہزار گز کے پلاٹ پر پانچ لاکھ روپے ٹیکس لگایا جائے۔ انہوں نے سندھ حکومت سے کہا کہ وہ ون ٹائم ٹیکس سے ایک ارب روپے جمع کرے تو وہ دس ارب ڈالر دیں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ متاثرین کی بحالی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو بھی استعمال میں لایا جائے گا۔ تمام معلومات، تفصیلات ویب سائیٹ پر جاری کی جائیں گی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی کے لیے وفاق سے چار کھرب پچاس ارب روپےکی امداد طلب کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن