مزارقائد پرہونے والی اس سادہ اور پُروقارتقریب کے مہمان خصوصی ائیر وائس مارشل حفیظ اللہ تھے۔ مزارقائد آمد کے موقع پر مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی گئی جبکہ اُنہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ اس کے بعد ائیروائس مارشل نے مزار قائد پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پی اے ایف اکیڈمی رسال پور کے چورانوے کیڈٹس مزار قائد پر گارڈ کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ان میں پانچ خواتین کیڈٹس بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل پاکستان نیوی کے کیڈٹس مزار قائد پر گارڈز کے فرائض انجام دے رہے تھے۔