گوئٹے مالا میں شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے اڑتیس افراد ہلاک اوردرجنوں لاپتہ ہوگئے ہیں۔

دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی کے قریب ناہولا گاؤں میں دو ٹرک اور ایک مسافر بس مٹی کے تودے تلے دب گئی۔ امدادی کارروائیوں کے دوران مٹی کا ایک اور تودہ گرنے سےمتعدد امدادی کارکن بھی ملبے تلے دب گئے۔ ذرائع کے مطابق ملبے سےبیس افراد کی لاشیں اورمتعدد زخمیوں کونکال لیا گیا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق پچاس افراد اب بھی مٹی تلے دبے ہیں۔ اس کےعلاوہ گوئٹے مالا میں ہی ایک اور مقام پر مٹی کا تودہ گرنے سے بارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن