مشتر کہ مفادات کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم گیلانی نے کہا کہ ملکی تاریخ کے بدترین سیلاب سے معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ سیلاب سےدو کروڑ افراد متاثر ہوئےجن میں پینتیس لاکھ بچےبھی شامل ہیں۔ سیلاب کے باعث ملک بھر میں چارہزار کلو میٹر سڑکیں اور ایک ہزار پل تباہ ہوئے ہیں جس کی وجہ سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ واپڈا اور پیپکو کو تیرہ ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ شریک ہیں