سانحہ سیالکوٹ کیس کے انیس ملزمان کو آج گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبردو کےجج رانا نثاراحمد کے روبرو پیش کیا گیا۔ ملزمان کی عدالت میں پیشی کے موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ کیس کی سماعت کے دوران مقدمہ کے تفتیشی آفیسر نے دونوں بھائیوں کو وحشیانہ تشدد سے ہلاک کرنے والے سترہ ملزمان سے آلہ قتل برآمد کرنے کیلئے جسمانی ریمانڈ اور گرفتار سابق پولیس انسپکٹر رانا محمد الیاس سمیت دو پولیس اہلکاروں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی استدعا کی۔اس پر فاضل جج نے دو پولیس اہلکاروں کا جوڈیشل اور دیگر سترہ ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا۔ واضح رہے کہ کیس میں مطلوب ایک ملزم شفیق عرف فوجی تاحال گرفتار نہیں ہوسکا