علامہ ساجد نقوی نے یہ مطالبہ لاہور پریس کلب میں نیوزکانفرنس کے دوران کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خودکش دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں امریکہ اور بلیک واٹر ملوث نہیں، بلکہ یہ کام ریاست کے اندر اپنی ریاست قائم کرنے والے کررہے ہیں۔ حکمران ان کے سامنے بے بس ہوچکے ہیں اور ماتمی جلوسوں پر پابندی کی بات کرکے شہری آزادی سلب کرنا چاہتے ہیں جسے کسی طور پر منظورنہیں ۔ ساجد نقوی کا کہناتھا کہ موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اہل تشیع کی سرکردہ شخصیات کا اجتماع منعقد کرکے ان سے مشاورت کی جائے گی، اور پھر اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یوم علی پر کراچی اور لاہور کے ماتمی جلوسوں پر حملے اور کوئٹہ میں القدس ریلی میں ہونے والی دہشت گردی ملک میں خونی انقلاب کا پیش خیمہ ہے
اس سے پہلے لاہور پریس کلب میں مختلف شیعہ علمأ اور رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ لاہور میں سانحہ کربلا گامے شاہ ناقص سیکیورٹی کا نتیجہ تھا ، اس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سانحہ ملک میں شیعہ سنی فساد کرانے کے لیے کیا گیا تھا ۔ انہوں نے پنجاب حکومت سے صوبائی وزیرقانون رانا ثنأ اللہ کی وزارت سے علیحدگی کا مطالبہ بھی کیا۔