یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے مزار اقبال پر ایک سادہ اور پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جہاں پاک فوج کو خراج عقیدت پیش کرنے سمیت ملک وقوم کی سلامتی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

مزار اقبال لاہورمیں یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں گیریژن کمانڈر میجرجنرل مظہرجمیل نے خصوصی شرکت کی اورگارڈ آف آنرکا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزار اقبال پرپھولوں کی چادر چڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔ تقریب میں بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا خبیرآزاد نے ملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔ ادھر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے باٹا پور میں شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم کو آج  انیس سو پینسٹھ کے جذبے کی ضرورت ہے۔ باٹا پور شہدا کی یادگار پر آمد پر رینجرز اور پنجاب پولیس کے چاک و چوبند دستوں نے وزیراعلی کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر سخت حفاظتی اقدامات کئیے گئے تھے۔ دوسری جانب میانی صاحب قبرستان میں انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں نشان حیدرحاصل کرنے والےمیجرشبیرشریف شہید کے مزار پربھی ایک تقریب منعقد ہوئی۔ جہاں گیریژن کمانڈرمیجرجنرل ندیم آصف نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورپاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن