سندھ میں سیلابی ریلے نے ضلع دادو کی سب سے بڑی تحصیل میہڑ کی چارسونوے بستیاں ڈبودی ہیں، تحصیل جوہی کے بھی بیسیوں دیہات بھی زیرآب ہیں۔

سُپر یوبند میں شگاف کے باعث سیلابی سیلابی ریلا ضلع دادو کی تحصیل میہڑ کے رنگ بند سے ٹکرا گیا ہے۔ سیلابی پانی میں تحصیل کے چارسونوے دیہات ڈوب چکے ہیں۔ ان دیہات میں مکانات اورکھڑی فصلیں پانی میں بہہ گئیں۔ سیلابی ریلے   سے میہڑشہر کے بائی پاس کو شدید نقصان پہنچا ۔ ادھر ایم این وی ڈرین میں پڑنے والے شگاف کے سبب سیلابی پانی نے جوہی شہر کو تین اطراف سے گھیر لیا ہے۔ جوہی کے رنگ بند میں بھی تین شگاف پڑچکے ہیں جس سے بیسیوں دیہات زیرآب آئے ہیں۔ سیلابی پانی سے ضلع دادو کے اب تک چھ سو سے زیادہ دیہات اورہزاروں ایکڑ پرکھڑی فصلیں زیرآب آچکی ہیں۔ اسکے علاوہ بیس کلومیٹر سے زائد قومی شاہراہ زیرآب آنے اور دادو مورو پُل میں شگاف پڑنے سے ضلع دادو کا حیدر آباد کے علاوہ باقی سندھ سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن