آئی ایس آئی کے سربراہ کو الطاف حسین، رحمان ملک سمیت دیگر کے خلاف شواہد فراہم کردیےہیں۔ ذوالفقار مرزا

Sep 06, 2011 | 06:11

سفیر یاؤ جنگ
سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ انہوں نےآئی ایس آئی کے سربراہ کو الطاف حسین، رحمان ملک سمیت دیگر کے خلاف شواہد فراہم کردیےہیں، وفاقی وزیر داخلہ کروڑوں ڈالرز روزانہ لندن اور امریکہ کے بنکوں میں متقل کررہے ہیں۔ ذوالفقارمرزا نے وقت نیوز سے سپریم کورٹ کے کراچی ٹارگٹ کلنگ کیس، صدر زرداری کی ناراضگی، رحمان ملک ، بابراعوان کی سندھ میں مداخلت، اور آئی ایس آئی سربراہ سے ملاقات سمیت اہم ایشوزپر خصوصی گفتگو کی، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ انہوں نے آئی ایس آئی چیف کو الطاف حسین اور رحمان ملک کے خلاف شواہد فراہم کئے تھے،لیکن یہ ملاقات صدر کے کہنے پر نہیں کی تھی بلکہ صدر سے اجازت لیکر کی تھی۔
مزیدخبریں