ایرانی ایٹمی پروگرام کے سربراہ نے اقوام متحدہ کوایران کے نیوکلئیر پروگرام سے متعلق خدشات دور کرنے کے لئے یہ پیشکش کی۔ ایران کے نائب صدر فریدون عابسی کا کہنا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام اور ایٹمی سرگرمیوں کی پانچ سال تک نگرانی کی پیشکش کی گئی ہے لیکن اس کے لئے اقوام متحدہ کو ایران پر لگائی گئ پابندیاں اٹھانا ہوں گی۔