اسلام آباد /کوئٹہ/ واشنگٹن (سپیشل رپورٹ/ ریڈیو نیوز/ ایجنسیاں/ نمائندہ خصوصی) آئی ایس آئی اور ایف سی بلوچستان نے امرےکی تعاون سے مشترکہ آپریشن کے دوران کوئٹہ سے یونس الموریطانی سمیت القاعدہ کے تین اہم کمانڈروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ کوئٹہ کے نواح سے گرفتار القاعدہ رہنماﺅں مےں عبدالغفار الشمسی اور میثارا الشمسی عرف مجاہد الیمنو شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق یونس الموریطانی القاعدہ کے بین الاقوامی آپریشنوں کی منصوبہ بندی اور اس پر عملدرآمد کا انچارج تھا اور امریکہ میں گیس پائپ لائن اور ڈیمز کو نشانہ بنانے سمیت عالمی پانیوں میں آئل ٹینکرز کو سپیڈ بوٹس سے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ اس اہم گرفتاری سے القاعدہ کو شدید دھچکا لگا ہے۔ ےہ آپرےشن امریکی خفیہ ایجنسیوں کی تکنیکی معاونت کیساتھ کیا گےا۔ آئی ایس آئی اور امریکی انٹیلی جینس ایجنسیز کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات ہیں اپنے اپنے ملکوں کی سکےورٹی بڑھانے کے لئے باہمی تعاون جاری رکھیں گے۔ بےان مےں مزےد کہا گےا کہ پاکستان اور امرےکہ کی انٹےلی جنس اےجنسےوں کے درمےان تعاون کی بدولت نہ صرف پاکستان اور امرےکہ بلکہ باقی دنےا مےں بھی دہشگردی کی کئی بڑی کارروائےوں کو روکنے مےں مدد ملی ہے۔ آئی این پی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ گرفتار القاعدہ رہنماو¿ںکو خصوصی طےارے کے ذرےعے کوئٹہ سے اسلام آباد لاےا گےا اور ابتدائی تفتےش کے بعد انہیں افغانستان کے بگرام ائےربےس لے جاےا گےا جہاں سے انہیں امرےکہ بھجوا دےا گےا۔دوسری طرف وائٹ ہاﺅس نے گرفتارےوں کا خےر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی خفےہ اےجنسی اور سکےورٹی فورسز کی کارروائی قابل ستائش ہے۔ واشنگٹن سے نمائندہ خصوصی کےمطابق پاکستان کی جانب سے گرفتارےوں کے اعلان کے بعد وائٹ ہاﺅس کے ترجمان جوز ارنسٹ نے مےڈےا سے گفتگو مےں کہا کہ ےہ کارروائی پاکستان اور امرےکہ کی دہشتگردی کےخلاف جنگ مےں دوطرفہ طوےل الجہت تعاون کی مثال ہے۔القاعدہ کمانڈر امرےکہ اور دوسرے ممالک کے مفادات پر حملوں کی منصوبہ بندی مےں ملوث رہے ہیں جبکہ ریڈیو مانیٹرنگ کے مطابق امرےکہ کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ ٹومی وےٹر نے بھی کہا ہے کہ پاکستانی انٹےلی جنس اور سکےورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہتے ہیں۔گرفتارےاں پاکستان امرےکہ پارٹنر شپ کی اچھی مثال ہے۔
القاعدہ کمانڈرگرفتار
القاعدہ کمانڈرگرفتار