پارلےمنٹ کے دونوں اےوانوں کے اجلاس کا تاخےر سے انعقاد پارلےمانی رواےت بن گئی

Sep 06, 2012

نواز رضا۔۔۔پارلیمنٹ کی دائری

وفاقی کابےنہ کا اجلاس کے باعث پارلےمنٹ کے دونوں اےوانوں کے اجلاس بدھ کی شام منعقد ہوئے عام تاثر تھا کہ دونوں اےوانوں کے اجلاس خاصے ہنگامہ خےز ہوں گے لےکن خلاف توقع معمول کے مطابق دونوں اےوانوں کی کارروائی چل رہی ہے۔ اجلاسوں کا تاخیر سے انعقاد پارلیمانی روایت بن گئی۔ قائد حزب اخلاف اےوان کو بہت کم وقت دے رہے ہےں شاےد اس کی اےک وجہ ےہ ہے کہ وہ اےوان مےں کسی حکومتی عہدےدار سے آمنا سامنا کرنے کے لئے تےار نہےں کےونکہ پچھلے کئی دنوں سے پےپلز پارٹی کے رہنما ان کو تلاش کر رہے ہےں۔ مسلم لےگی ذرائع کے مطابق حکومتی عہدےدار اپوزےشن لےڈر کے چےمبر کے چکر لگا رہے ہےں۔ چوہدری نثار علی خان حکومتی عہدےداروں سے اپنی سطح پر مذاکرات کرنے کے لئے تےا ر نہےں۔ امن و امان کی مخدوش صورت حال پر بحث کے دوران جمعےت علماءاسلام (ف) کے امےر مولانا فضل الرحمن نے امن و امان کی خرابی ذمہ داری حکومت اور اےجنسےوں پر عائد کی اور اس حوالے سے دونوں کو آڑے ہاتھوں لےا۔

مزیدخبریں