ملک بھرمیں یوم دفاع ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے. مزار قائد پر پی اے ایف اکیڈمی رسالپورکے کیڈٹس نے گارڈزکے فرائض سنبھال لیے۔

Sep 06, 2012 | 10:27

یوم دفاع کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات جاری ہیں۔ کراچی میں  مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کے بہتر کیڈٹس پر مشتمل چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے، اس دستےمیں سات خواتین بھی شامل ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی ائیر وائس مارشل راشد کمال نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ دن کا آغاز نماز فجر کے بعد پاکستان کی ترقی،سلامتی اور استحکام کی دعاؤں سے ہوا ۔ اس موقع پر وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔ یوم دفاع کے موقع پر ملک بھر میں مختلف تقاریب کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے افواج پاکستان اور اٹھارہ کروڑ عوام کا جذبہ حب الوطنی اور ملک دشمن عناصر کے خاتمے کا عزم  پاکستان کو ہمیشہ مستحکم رکھے گا، فوج کے ساتھ ساتھ ملک کے عوامی نمائندے بھی ملکی دفاع کیلئے پُرعزم ہیں۔

مزیدخبریں