امریکی محکمہ دفاع نے ڈرون طیارے فروخت کرنے کیلئے چھیاسٹھ ملکوں کواہل قراردے دیا لیکن امریکی محکمہ خارجہ اورکانگریس کی منظوری ابھی باقی ہے۔

Sep 06, 2012 | 12:23

واشنگٹن میں پینٹاگان کے ایک سینئرعہدے دارنے غیرملکی خبرایجنسی کوبتایاکہ دنیاکے کئی ممالک ڈرون طیارے خریدنے میں دلچسپی ظاہرکررہے ہیں جس کیلئے محکمہ دفاع کی نئی گائیڈ لائن کے تحت چھیاسٹھ ملکوں کی ایک فہرست تیارکرلی گئی ہے جوامریکی ڈرون طیارے خریدنے کے اہل ہیں۔ تاہم انھوں نے ان ملکوں کے نام نہیں بتائے۔ ان کاکہناتھا کہ ڈرون طیاروں کی فروخت کیلئے ابھی کانگریس اورمحکمہ خارجہ کی منظوری لینا باقی ہے جس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیاجائے گا۔

مزیدخبریں