تامل ناڈو میں یہ واقعہ سِوا کاسی نامی قصبے میں آتش بازی کا سامان تیارکرنے والی فیکٹری میں پیش آیا۔ اس سے قبل ہلاکتوں کی تعداد پینتیس بتائی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق پچاس سے زائد افراد آگ میں جھلس کرزخمی بھی ہیں جنہیں ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس فیکٹری میں تین سو کے قریب ورکرز کام کرتے تھے تاہم زیادہ ترورکرزباہرنکلنے میں کامیاب ہوگئے، حکام کی جانب سے ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے۔