الیکشن کمیشن کا اجلاس جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنر، ممبران، پاپولیشن اورنادرہ حکام نے بھی شرکت کی۔ چئیرمین نادرہ نے بریفنگ میں چیف الیکشن کمشنرکوبتایا کہ نادرہ نے انگوٹھے کے زریعے ایسا نظام وضع کردیا ہے جس سے جعلی ووٹ کا امکان ختم ہوچکا ہے۔ اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کیلئے مختلف امورکاجائزہ لیا گیا۔ جبکہ اس حوالے سے تیارہونے والی سفارشات پرسیاسی جماعتوں کوبھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔ چئیرمین نادرا طارق ملک نے اجلاس کوبتایا کہ نادرا نے جعلی ووٹ کے اندراج کوناممکن بنا دیا ہے اور ووٹ ڈالتے وقت ووٹرز کی مکمل شناخت ممکن بنائی گئی ہے جبکہ ووٹوں کے اندراج اورغلطیوں کی درستگی کا سلسلہ الیکشن شیڈول تک جاری رہے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اورچاروں صوبائی الیکشن کمشنرملک میں عام انتخابات سے قبل بلدیاتی انتخابات کیلئے مکمل طورپرتیارہیں اوراس سلسلے میں حکومت کوگرین سگنل بھی دے دیا گیا ہے۔