عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت سترہ سو ڈالر سے تجاوز کرگئی، پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کے دام ساٹھ ہزار روپے سے تجاوز کرگئے۔

انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت  سترہ سو نو ڈالر ہوگئی ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا اور ملک میں فی تولہ قیمت سات سو روپے اضافے کے ساتھ چھ ماہ بعد ایک بار پھر ساٹھ ہزار روپے سے تجاوز کرگئی جبکہ دس گرام سونے کے نرخ چھ سو روپے اضافے کے ساتھ اکیاون ہزار پانچ سو چودہ روپے رہے۔۔دوسری جانب سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا اور فی تولہ چاندی بیس روپے بڑھ کر ایک ہزار نوے روپے میں فروخت ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن