بیجنگ/ اسلام آباد (اے این این) پاکستان اورچین نے گوادر تا کاشغر اقتصادی راہداری کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے خارجہ وزارتوں کے درمیان قریبی رابطہ رکھنے، عوامی سفارتی کاری کوفروغ دینے اور صحافتی اداروں کی ایک دوسرے ملکوں میں اپنے دفاتر قائم کرنے کی حوصلہ افزائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے حال ہی میں بیجنگ میں پاکستان اور چین کے دفتر خارجہ کے ترجمان کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں اتفاق کیا گیا دونوں وزارت خارجہ کے ترجمان آپس میں قریبی رابطہ رکھیں گے۔
پاکستان، چین وزارت خارجہ مذاکرات:اقتصادی راہداری کی تکمیل کیلئے قریبی روابط پر اتفاق
Sep 06, 2013