کابل اے ایف پی+ آن لائن) افغانستان میں مسلح افراد کی ایک مسجد میں گھس کر فائرنگ کے نتیجے میں تین نمازی زخمی ہوگئے جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دونوں حملہ آور مارے گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس کی وردی میں ملبوس دو مسلح حملہ آور مسجد میں داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کر دی۔ دریں اثناءافغان انٹیلی جنس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں حملہ آوروں کا تعلق پاکستان سے ہے جنہوں نے امام حسین مجتبیٰ مسجد میں گھس کر فائرنگ کی۔