لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان شاہراہ قائداعظم لاہور میں آج بروز جمعہ ساڑھے دس بجے صبح ”یوم دفاع پاکستان“ کے موقع پر ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس نشست کی صدارت چیئرمین نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ ڈاکٹر مجید نظامی کرینگے۔ مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد، میجر جنرل (ر) راحت لطیف، کرنل (ر) زیڈ آئی فرخ اور ممبر صوبائی اسمبلی رانا تجمل حسین شامل ہیں۔ نشست کا اہتمام نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔
خصوصی نشست