نثار کی وجہ سے حکومت کیساتھ چلنا مشکل ہو جائیگا: کائرہ، تمام تر ذمہ داری لیگی قیادت پر عائد ہو گی: لطیف کھوسہ

لاہور (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ جمہوریت اور ملک کیلئے عمران خان کو وزیراعظم کے استعفے کی ضد چھوڑنا ہو گی ورنہ مسائل حل نہیں ہوں گے‘ اگر عام انتخابات میں دھاندلی ثابت ہو جائے تو وزیراعظم کو ضرور استعفیٰ دینا ہو گا ‘طاہر القادری اور عمران خان فوج یا عدلیہ سے توقع کی بجائے جمہوری اور سیاسی قیادت سے بات کریں۔ انہوں نے کہا چودھری نثار جہاں مرضی بات کریں مگر انہوں نے انداز غیر اخلاقی اور غیر جمہوری رویہ اپنایا تو پیپلزپارٹی کا حکومت کے ساتھ چلنا مشکل ہو جائیگا اور پیپلزپارٹی کا اپنے کارکنوں کو قابو میں رکھنا بھی ممکن نہیں رہیگا۔ علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ چودھری نثار نے آج اعتزاز احسن کے متعلق کوئی بھی اور بات کی تو پھر تمام تر ذمہ داری مسلم لیگ ن کی قیادت پر عائد ہو  گی، مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ سمیت تمام جمہوری اور احتجاجی آپشنز کو استعمال کیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...