پارلیمنٹ میں سیاسی جماعتوں کی تقسیم، وزیراعظم کو پہلے ہی آگاہ کیا گیا تھا: حکومتی ذرائع

اسلام آباد (ثناء نیوز) پارلیمینٹ کے جاری مشترکہ اجلاس میں پہلے ہی کئی رہنماؤں نے انتباہ کردیا تھا کہ پارلیمینٹ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اجلاس دو ستمبر کو شروع ہوا یکجہتی برقرار رکھے ہوئے تھے دوران اجلاس کئی سینئر رہنما وزیراعظم محمد نواز شریف کو مشورہ دے چکے ہیں کہ وہ صورتحال پر نظر رکھیں پارلیمنٹ میں سیاسی جماعتوں کو تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف سیاسی و جمہوری قوتوں کے درمیان آئین کے تحفظ، جمہوری اداروں کی بالا دستی اور جمہوریت کے دفاع کے لئے موجودہ یکجہتی اور وحدت کو برقرار رکھنے کے لئے سرگرم ہو گئے ہیں۔سیاسی جماعتوں کو قریب رکھنے کے لئے مختلف اثر و رسوخ کو استعمال کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم نے اس ضمن میں مختلف سرکردہ رہنمائوں سے رابطے تیز کر دیئے ہیں۔سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کے قریب رکھنے کے لئے حالات کو ٹھنڈا کرنے کی کوششیں کرنے والے وزراء کو بھی اہم ٹاسک دے دیا گیا ہے ان میں خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، سینیٹر راجہ ظفر الحق، خواجہ محمد آصف، اسحاق ڈار  شامل  ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...