ٹوکیو (ثناء نیوز) پاکستانی تو ڈینگی سے متاثر تھا ہی لیکن اب ایشیا کا ترقی یافتہ ملک جاپان بھی اس مرض کی لپیٹ میں آگیا ہے۔جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ایک مشہور پارک کو عارضی طور پر اس وجہ سے بند کردیا گیا ہے کیوں کہ اس پارک کا وزٹ کرنے کے بعد درجنوں افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہو گئے۔جاپانی وزیر صحت یاسوہیسا شیوزکی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پر سکون رہیں، لیکن مقامی انتظامیہ کو ڈینگی کی تشخیص اور اس سے نمٹنے کی ہدایات فراہم کر دی گئی ہیں۔
جاپان بھی ڈینگی کی زد میں آ گیا، درجنوں افراد متاثر
Sep 06, 2014