کراچی (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارا کی زیر صدارت پارٹی رہنمائوں کا اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ فنکشنل کے ارکان اسمبلی اور رہنما شریک ہوئے۔ پیر پگارا نے کہا کہ تمام جمہوری قوتیں متحد ہوکر ملک میں قانون کی حکمرانی کیلئے کام کریں۔ حکومت پنجاب میں سیلاب متاثرین اور آئی ڈی پیز کیلئے ریلیف فراہم کرے۔