پیرس : پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کا احتجاجی مظاہرہ ، بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) پاکستانی حکومت اسلامی ہے نہ جمہوری ‘جس حکومت میں 14 معصوم لوگ دن دہاڑے قتل کر دیئے جائیں ایسی جمہوری حکومت سے تو ڈکٹیٹر بہتر ہیں ۔ حکمران اخلاقی سیاسی ، قانونی طور پر حکمرانی کا حق کھو چکے ہیں ۔ پاکستان میں جمہوریت نہیں بادشاہت اور سول آمریت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ایفل ٹاور کے قریب پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے مشترکہ احتجاجی مظاہرے کے حاضرین نے کیا ۔ مظاہرے میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی ۔ مظاہرین شریف  برادران کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے رہے ۔

ای پیپر دی نیشن