لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر سابق کوچ و سابق ٹیسٹ کرکٹ محسن حسن خان کو دوبارہ، چیف سلیکٹر بنایا جائے یا پھر انہیں ٹیم منیجر کی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔ یا پھر کسی اور شعبے میں پی سی بی ان کی خدمات حاصل کرے گا۔ محسن خان نے گیند بورڈ چیئرمین کی کورٹ میں پھینک دی ہے۔ کراچی میں شہریار خان کی محسن خان سے خوشگوار ماحول میں ہونیوالی ملاقات میں ایس، وائے، کے کی طرف ان کی خدمات اور بحیثیت چیف و سلیکٹر ہیڈ کوچ سراہا گیا۔ نو منتخب چیئرمین نے سابق چیف سلیکٹر کے ساتھ دورہ سری لنکا میں ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ محسن خان نے اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے عزت اور وقار اور اختیار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ محسن حسن خان کی کوچنگ میں قومی کرکٹ ٹیم نے متحدہ عرب امارات میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 3-0 سے تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔