چنیوٹ کے شہری کی ایک اور بیٹی بیٹا بن گیا

چنیوٹ (نامہ نگار) گزشتہ برس ایک بیٹی کے بیٹا بننے کے بعد چنیوٹ کے موضع ڈاور کے شہری کی دوسری بیٹی بھی آپریشن کے ذریعے بیٹا بن گئی ہے۔ جعفر علی کی چار بیٹیوں اور دو بیٹے تھے۔ تیرہ سالہ چھٹی جماعت کی طالبہ ساجدہ پہلے ہی ساجد علی بن گئی ہے۔ اب اس کی دوسری 12 سالہ بیٹی صفیہ کے پیٹ میں درد ہوا جسے مقامی ہسپتال میں سرجن ڈاکٹر اجمل ہنجرا کے پاس لایا گیا جس نے آپریشن کا مشورہ دیا آپریشن   کے بعد صیہ بی بی لڑکا بن گئی اور اس کا نام تبدیل کرکے صفدر علی رکھ دیا گیا۔ نوائے وقت سے گفتگو کرتے جعفر علی نے بتایا اس خوشی میں انہوں نے پورے ہسپتال میں مٹھائی تقسیم کی ہے۔  انہوں نے بتایا ان کے چچا زاد بھائی اللہ دتہ کی بیٹی شانو کا بھی دو سال قبل اسی ڈاکٹر نے آپریشن کیا جس کے بعد وہ عبدالرحمن بن گیا تھا۔
بیٹی بیٹا بن گیا

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...