لاہور ( خصوصی نامہ نگار) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پروفیسر ساجد میرکو ٹیلی فون کر کے حکومت کی طرف سے مذاکراتی ٹیم کا رکن بننے کی خواہش کا اظہار کیا اور پارلیمنٹ میں کی گئی ایک تقریر پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ساجد میر نے کہاکہ انکی جماعت بحران کے حل میں ہر صورت اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ ہم بھی عمران خاں اور طاہر القادری کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔
نواز٭ ساجد میر