ماسکو (اے این این) روسی صدر ولادی میر پےوٹن نے اعلان کیا ہے کہ روس دہشت گردی کیخلاف بین الاقوامی اتحاد قائم کرے گا۔ ترکی کے صدر طیب اردگان، سعودی عرب کی قیادت، اردن کے شاہ عبداللہ اور مصر کے صدر عبدالفتح السیسی اور دیگر سے بھی اس حوالے سے بات چیت کی ہے۔ روسی صدر نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک انسداد دہشت گردی پر ایک بین الاقوامی اتحاد قائم کرے گا اور یہ کہ شام کے صدر قبل ازوقت پارلیمانی انتخابات کے لئے تیار ہیں جس میں اپوزیشن ارکان بھی حصہ لے سکتے ہیں۔ روس کے صدر ولادی میر پےوٹن نے ولادی وسٹوک میں مشرقی معاشی فورم سے خطاب میں کہا کہ ہم واقعی چاہتے ہیں کہ ایک ایسا بین الاقوامی اتحاد قائم کیا جائے جو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف لڑ سکے۔ ہماری حکومت امریکی شراکت داروں سے ان مسائل پر مشاورت کر رہی ہے اور میں نے خود ذاتی طور پر صدر اوباما سے ان مسائل پر بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اتحاد کے قیام کے لئے اٹھائے گئے اقدامات شام میں سیاسی عمل کے متوازی چلنے چاہئیں۔
روسی صدر