لاہور (سٹاف رپورٹر) شیرا کو ٹ کی فیکٹری میں معمولی تنازع پر 15 سالہ مزدور ساتھیوں کے تشدد سے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا دی ہے معلوم ہو ا ہے کہ غلام حسین کالونی کی پلاسٹک فیکٹر ی میں عامر اور اسد شبیر وغیرہ کام کرتے تھے۔ گذشتہ روز عامر کا اسد سے مذاق کے دوران جھگڑا ہوگیا جس پر اسد نے 3 ساتھیوں سے ملکر 15 سا لہ عامرکو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور سر میں ڈنڈ ے مار کر قتل کر دیا۔ شیرا کو ٹ پولیس نے عا مر کے والد عبد الخا لق کی درخواست پر اسد شبیر اور 3 نا معلو م افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے 2 ملزموں گرفتار کر لیا۔ جبکہ لا ش پو سٹما ر ٹم کیلئے مردہ خا نے بھجوا دی گئی۔