”جنگ ستمبر میں پاکستانیوں کا جوش وجذبہ قابل دید تھا، ہر سو بھائی چارے کی فضا نظر آتی تھی“

لاہور (لیڈی رپورٹر) جنگ ستمبر میں پاکستانیوںکاجوش وجذبہ قابل دیدتھا،لوگ سارادن ملی ترانے گاتے سنتے رہتے ا بھائی چارے کی وہ فضانظرآئی کہ مثال نہیں ملتی ۔ان خیالات کااظہار ممتاز خواتین جسٹس(ر) ناصرہ جاوید اقبال، سابق رکن قومی اسمبلی بشریٰ رحمن اورنظریہ پاکستان ٹرسٹ شعبہ خواتین کی کنوینر مہنازرفیع نے گزشتہ روز نوائے وقت سے گفتگومیں کیا۔ جسٹس (ر) ناصرہ جاویداقبال نے کہاکہ چونڈہ میں ٹینکوںکی دنیاکی بہت بڑی جنگ لڑی گئی اور دشمن کادلیری سے مقابلہ کیا۔ نورجہاںنے کمال نغمے گائے،کیابتاو¿ںکیاجذبہ تھا۔ بشریٰ رحمن نے کہاکہ قوم سیسہ پلائی ہوئی دیواربن گئی تھی، ریڈیو سے اعلان ہوتاکہ شہری خندقوںمیں چلے جائیں مگرکوئی نہیں جاتاتھا۔ مہناز رفیع نے کہاکہ ان دنوںمیںسارے پاکستانی ایک قوم بن گئے تھے،عورتیںچائے پراٹھے لے کر سڑکوں پرآجاتیں تاکہ فوجیوںکو پیش کر سکیں۔

ای پیپر دی نیشن