لاہور(نمائندہ سپورٹس ) سابق کپتان جاوید میاں داد نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارتی عوام کو پیغام دیا کہ وہ اپنے وزیراعظم کے بیانات کا نوٹس لیں۔کراچی میں آئی سی سی صدر ظہیر عباس کے اعزاز میں تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بھارتی عوام نریندر مودی کے بیانات کا نوٹس لیں جو ہر کسی سے جھگڑا مول لیتے ہیں۔بھارت آتے جاتے رہے ہیں‘ بھارتی ایسے نہیں لیکن انہیں اپنے وزیراعظم کا نوٹس لینا چاہیے وہ اپنی قوم کو ڈبو دینگے۔