پی ایچ ایف انتظامیہ ظفر اللہ جمالی کو منانے میں ناکام، شہباز سینئر‘ کوچز کی چھٹی کا امکان

لاہور (حافظ محمد عمران/نمائندہ سپورٹس) میر ظفر اللہ جمالی اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداروں کے مابین ہونیوالے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے۔ پی ایچ ایف میں نامزد سیکرٹری شہباز سینئر سمیت تمام نئے عہدیداروں کا مستقبل تاریک ہو گیا۔ نو منتخب صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر اور نامزد سیکرٹری شہباز سینئر نے میر ظفر اللہ خان جمالی سے ملاقات کی تھی۔ وزیراعظم کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر خالد سجاد کھوکھر میر ظفر اللہ جمالی کو قائل کرنے میں ناکام رہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نئی انتظامیہ کا فیصلہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق میرظفر اللہ جمالی، ملٹری سیکرٹری بریگیڈئر اکمل اور فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر پر مشتمل کمیٹی کریگی۔ آئندہ اہم فیصلے اور نئی انتظامیہ کا اعلان مشاورت کے بعد وزیراعظم کی منظوری سے کیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...