لاہور(نمائندہ سپورٹس)پی سی بی نے27 کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کردیا۔ ون ڈے کپتان اظہر علی اے کیٹگری میں شامل،سعیداجمل اور جنید خان کی تنزلی ہوگئی۔ناصرجمشید، احسان عادل، سہیل خان،عمرگل ناکام رہے۔ جولائی2015ء سے جون2016ء تک اے کیٹگری میں6، بی اور سی میں8 آٹھ جبکہ ڈی میں 5 کھلاڑی شامل ہیں۔اے کیٹگری میں ٹیسٹ کپتان مصباح الحق، ون ڈے کپتان اظہرعلی، ٹی ٹو ئنٹی کپتان شاہدآفریدی ، یونس خان، محمد حفیظ اور شعیب ملک موجود ہیں۔احمد شہزاد، اسدشفیق، جنید خان، راحت علی، سعیداجمل، سرفرازاحمد، وہاب ریاض اور یاسرشاہ کو بی کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔سی کیٹگری میں انورعلی، فواد عالم، حارث سہیل، محمد عرفان، محمد رضوان، شان مسعود، عمراکمل اور عمران خان جونیئر شامل ہیں۔بابراعظم، سمیع اسلم، صہیب مقصود، عمرامین اور ذوالفقاربابر ڈی کیٹگری میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ: 27 کھلاڑیوں کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان
Sep 06, 2015