اسلامی نظریہ کونسل کی سفارشات، حکومت آئین کے متصادم اقدامات کر رہی ہے : مولانا شیر انی

Sep 06, 2016

اسلام آباد (آن لائن) اسلامی نظریہ کونسل کے چیئرمین مولانا شیرانی نے کونسل کی سفارشات کو آئین کا حصہ نہ بنانے پر حکومت پر شدید تنقید کی اور کہاحکومت آئین کے متصادم اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا اسلامی نظریہ کونسل نے اپنی سفارشات مبنی تین رپورٹس حکومت کو پیش کی ہیں اب یہ وزارت پارلیمانی امور کی ذمہ داری تھی وہ انکو قومی اسمبلی کے ایجنڈا میں شامل کرتی اور ان پر باقاعدہ قانون سازی کرتی۔ یہ رپورٹس 2009ئ، 2011ئ، 2012ء میں پیش گئی تھیں لیکن ان پر کوئی عمل نہیں ہورہا۔ آئین کے تقاضوں پر عمل نہیں کیا جارہا ہے اور حکومت اس پر واضح موقف اختیار کرے حکومت اسلامی نظریہ کونسل کی سفارشات پر عمل کرنے پر آئین کے تحت پابند ہے۔

مزیدخبریں