الیکشن کمشن نے متحدہ پر پابندی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے متحدہ پر پابندی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔ الیکشن کمشن میں سردار محمد اقبال ہزاروی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ الطاف حسین نے پاکستان مخالف نعرے لگا کر غداری کی، پاکستان کے خلاف نعرے بازی پر ایم کیو ایم پر پابندی عائد کی جائے اور ایم کیو ایم کے تمام ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی سمیت سینیٹرز کو بھی نااہل قرار دیا جائے۔ الیکشن کمشن نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے کارروائی کے لیے پیر کی تاریخ مقرر کی تھی تاہم سماعت کے دوران درخواست گزار ہی غیر حاضر تھا۔

درخواست خارج

ای پیپر دی نیشن